جتنی کرپشن ہوئی عمران خان کے دستخط سے ہوئی، مریم اورنگزیب

142

اسلام آباد (آن لائن +مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیرِ اعظم پر الزام عاید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 74 سال کی تاریخ میں کسی نے کرپشن کی ہے تو وہ عمران خان ہیں، ان کی کرپشن کی گواہی ان کے دائیں بائیں بیٹھے لوگ دے رہے ہیں،
جتنی کرپشن ہوئی سب عمران خان کے دستخط سے ہوئی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ دوسروں پر الزام لگاتے ہیں، آپ کے اپنے لوگ کرپشن میں ملوث ہیں، آپ کے اپنے لوگ الزام لگاتے ہیں کہ جہانگیر ترین عمران خان کے خرچے اٹھاتا تھا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کہ آپ کے دائیں بائیں مافیا بیٹھا ہوا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ بتا رہی ہے کہ عمران خان نے کووڈ فنڈ کا پیسہ کھایا ہے، آپ نے کووڈ فنڈ کھا کر عوام کی صحت کے ساتھ کھیلا، آٹا، بجلی، چینی، گیس چوری کا پیسہ زمان ٹاؤن کے گھر میں لگ رہا ہے، او آئی سی کانفرنس سے ایک دن پہلے نواز شریف اور شہباز شریف پر الزامات لگائے گئے۔ترجمان ن لیگ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنے غیر قانونی بنی گالہ کے گھر کو ریگولرائز کرایا، غریبوں کے گھر گرائے گئے۔