کوئٹہ : شارع اقبال پر ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا

148

کوئٹہ (صباح نیوز) کوئٹہ کی شارع اقبال پر ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کیا گیا ،بم دھماکے کے مقدمے میں قتل، اقدام قتل، ایکسپلوزو ایکٹ اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔ گزشتہ روز کوئٹہ کے معروف کاروباری علاقے شارع اقبال پر ہونے والے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ10 افراد زخمی ہوگئے تھے۔