لاڑکانہ(نمائندہ جسارت)سندھ ایریگیشن ٹریڈ یونین متحدہ فیڈریشن کی جانب سے 22 دسمبر کو نوڈیرو بلاول ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنے کی کامیابی کے لیے آگاہی مہم شروع کردی گئی ، اس حوالے سے مرکزی رہنما نصراللہ ابڑو، فقیر عبداللہ جتوئی، علی شیر سانگی، محمد اویس تنیو، ممتاز علی اور دیگر کا کہنا تھا کہ سن کوٹا، فوتی کوٹہ، گروپ انشورنس، ہیلتھ کارڈ اور دیگر سہولیات نہ ملنے اور ان کو آسان بنانے کے لیئے نو ڈیرو میں 22 دسمبر کو احتجاجی دھرنا دیا جائے گا جس میں سندھ کے آبپاشی ملازمین شرکت کریں گے، متحدہ ملازمین نے چیئرمین پی پی، وزیراعلیٰ سندھ سے اپیل کی کہ محکمہ آبپاشی کے چھوٹے ملازمین کے جائز مطالبات حل کرکے پریشانی دور کی جائے۔