لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) جمعیت علما اسلام سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو اور ضلعی امیر مولانا ناصر خالد محمود سومرو نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول زرداری اپنے حلقے لاڑکانہ کو بھی ٹھیک نہ کر سکے، پورا شہر گندے پانی سے ڈوب رہا ہیں میری اپنی یوسی کا حشر دیکھیں جہاں گھروں میں گٹر کا پانی اسکولوں میں گٹر کا پانی گلیاں گٹر کے گندے پانی سے ڈوب رہی ہے گھومنے کے لائق نہیں رہی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے حقوق کی قاتل پیپلز پارٹی کو سندھ کارڈ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، بلاول زرداری اجرک کا ماکس پہن کر کہہ رہا ہے کہ میں سندھ کا مالک ہوں تم سندھ کے مالک نہیں تم سندھ بیچنے والے لوگ ہو تم لوگوں نے سندھ کے جزائر بیچے ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تم سندھ کارڈ کھیلنا چھوڑ دو تم سندھ کے مجرم ہو تم سندھ کے مظلوموں ہاریوں اور غریبوں کے حقوق کے قاتل ہو تم کس منہ سے سندھ کے حقوق کی بات کر رہے ہو کسی بھی صورت سندھ توڑنے نہیں دیں گے کسی بھی ماںکے لال کو پاکستان توڑنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی والوں تم سندھ کے قاتل ہو تم سندھ کے حقوق کے قاتل ہو تم غریبوں کے حقوق کے قاتل ہو آپ کو سندھ کی بات نہیں کرنی چاہیے۔