لاڑکانہ (اے پی پی)سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے گڑھی خدا بخش میں بھٹو خاندان کے شہدا کی قبروں پر حاضری دی۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی قبر پر حاضری دی اور ان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔