وزیر اعظم کی ٹیم کے کارنامے ان کی تباہی کا باعث ہیں‘ پرویز اشرف

230

لاہور(آن لائن ) سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی ٹیم کے کارنامے اور اسکینڈل ہی تباہی کا باعث ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کب تک اپنی ناکامیوں کا ملبہ سیاسی مخالفین پر ڈالتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ساڑھے 3 برس بعد آپ الزامات لگا رہے ہیں، اب تو میچور ہو جائیں، آپکا ہر وعدہ جھوٹا نکلا، نہ قوم کو 1کروڑ نوکریاں ملیں نہ 50 لاکھ گھر، الٹا عوام کو روٹی کے لالے پڑ گئے اور برین ڈرین شروع ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ آپ کہتے تھے روزانہ 15 لاکھ ڈالر کی منی لانڈرنگ کو روکوں گا، یہ رقم اب تک 2 ارب ڈالر بن چکی ہے، قوم آپ سے جواب مانگتی ہے، یہ کہاں ہے؟ ۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 100 فیصد سے زائد اضافہ کیا، دہشت گردی کے باوجود ہر محاذ پر کامیابی حاصل کی۔ سب کچھ لٹا کے بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔