کراچی ( سید وزیر علی قادری)یوم جناح آل کراچی ٹاپ سٹی ون انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ میں فائف کور اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے درمیان میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔دوسرے میچ میں ڈسٹرکٹ ایسٹ نے پاکستان رینجرز کو4 گول سے باآسانی شکست دیدی۔میچ کے بہترین کھلاڑیوں کو ٹاپ سٹی ون مین اف دی میچ ایوارڈ سے نوازا گیا،ٹاپ سٹی ون سب پر بازی لے گیا، قومی کھیل کی بحالی کے لئے ٹاپ سٹی ون کا کردار قابل تحسین ہے۔ پہلی مرتبہ ہر میچ بہترین کھلاڑی کو 5ہزار روپے کیش دینے پر ٹاپ سٹی ون کے شکرگزار ہیں، کھلاڑیوں کے تاثرات ۔ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر انتظام بھٹائی رینجرز سندھ 72 ونگ کے اشتراک اور ٹاپ سٹی ون کے تعاون سے کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں یوم جناح آل کراچی ٹاپ سٹی ون انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ کے مقابلے میں چھٹے روز فائف کور اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے درمیان کھیلا جانے والا میچ 2-2 گول سے برابر رہا، فائف کور نے پہلے ہاف کے 10ویں منٹ میں محمد عقیل نے گول کی مدد سے برتری حاصل کرلی تاہم 21 ویں منٹ میں ڈسٹرکٹ سینٹرل نے کامران نے میچ برابر کردیا، دوسرے ہاف کے 47 ویں منٹ میں مہران نے کور فائف کو ایک مرتبہ پھر 1-2 سے برتری دلادی تاہم ڈسٹرکٹ سینٹرل نے 54 ویں منٹ میں ارسلان حیدر کے شاندار گول کی مدد سے مقابلہ 2-2 سے برابر کردیا، ٹاپ سٹی ون کے جی ایم سیلز اینڈ مارکیٹنگ ساؤتھ زون عمران سلیم اور جنرل منیجر ٹاپ سٹی ون سبطین احمد نے اولمپیئن حنیف خان کے ہمراہ کور فائف کے محمد عقیل کو ٹاپ سٹی ون مین اف دی میچ 5 ہزار روپے کیش ایوارڈ سے نوازا۔دوسرے میچ میں ڈسٹرکٹ ایسٹ نے پاکستان رینجرز کو 0-4 سے بآسانی شکست دیدی،۔ پہلے ہاف کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ایسٹ کو 0-2 کی برتری حاصل تھی تاہم دوسرے ہاف میں فاتح ٹیم نے مزید 2 گول کرکے اپنی برتری 0-4 سے مستحکم کرلی،فاتح ٹیم کے نعمان خانزادہ وہاب شیخ اور حارث نصیر نے گول کرکے کامیابی میں اپنا کردار ادا کیا، بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے پر ڈسٹرکٹ ایسٹ کے عبدالرافع ٹاپ سٹی مین آف دی میچ 5ہزار روپے کے حقدار قرار پائے، اس موقع پر اولمپیئن حنیف خان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک سطح پر قومی کھیل کی سرپرستی میں ٹاپ سٹی ون سب پر بازی لے گیا۔