اساتذہ کرام خصوصی توجہ کے ساتھ نئی نسل کی آبیاری کریں،ایس ایس پی الطاف حسین

411

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان کی ترقی اور تعلیم کی بہتری کے لیے بُرکلن سیکنڈری اسکول کی کاوشیں لائقِ تحسین اور قابلِ تقلید ہیں۔اساتذہ کرام پر بھی یہ ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ وہ خصوصی توجہ اور محنت کے ساتھ پاکستان کی نئی نسل کی آبیاری کریں۔ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی الطاف حسین نے بُرکلن سیکنڈری اسکول کی جانب سے منعقدہ تقریب میں کیا۔اُنہوں نے کہا کہ طلبہ محنت اورلگن سے تعلیم حاصل کریں ۔نئی نسل ہمارا سرمایہ ہے اور طلبہ سے یہ توقع رکھتا ہوں کہ وہ اپنی پوری توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں گے ۔