او آئی سی کو افغان عوام کی مدد کیلیے آگے آنا چاہیے‘ شہباز شریف

203

لاہور (آن لائن) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس ایک نازک موڑ پر ہو رہا ہے۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں شبہاز شریف کا کہنا تھا کہ اگر دنیا نے اس بحران کو روکنے کے لیے تیزی سے کام نہ کیا تو افغانستان میں انسانی بحران کا بڑھنا ہمارے دور کا سب سے بڑا انسانی المیہ ہوگا‘ او آئی سی کو افغان عوام کی مدد کے لیے آگے آکر قیادت کرنی چاہیے اور مثال قائم کرنی چاہیے۔