لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) سکستھ ایڈیشنل اینڈ سیشن کورٹ میں 2015 کے دوران گاؤں وریل فقیر تونیو میں قتل ہونے والے مقتول ارباب آریجو کے قتل مقدمے کی سماعت ہوئی جہاں قتل کا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے مقدمے میں نامزد ملزم نثار آریجو کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی جبکہ عدالتی فیصلے کے بعد مجرم کو ہتھکڑیاں لگاکر لاڑکانہ سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا، اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ مقتول ارباب آریجو کے قتل کا واقعہ 2 اکتوبر 2015 کو پیش آیا تھا جس کا مقدمہ مقتول کے بھانجے کی مدعیت میں 5 ملزمان کے خلاف درج ہوا جس میں سے ایک ملزم فوت ہوچکا جبکہ 3 روپوش ہیں۔