سکھر: عدالتی احکامات پر محکمہ جنگلات کا قبضے ختم کرانے کے لیے آپریشن

79

سکھر (نمائندہ جسارت) محکمہ جنگلات کا عدالتی احکامات پر کچے کے علاقے میں زمین سے قبضے ختم کرانے کے لیے آپریشن ، ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر کے مطابق قبضہ کی زمین پر اُگائی گئی گندم اور دیگر فصلوں کو ٹریکٹر چلا کر ختم کیا گیا،سیکڑوں ایکڑ اراضی سے قبضے ختم کروائے جا رہے ہیں، کسی بھی مزاحمت سے نمٹنے کے لیے پولیس اور عملہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ رکاری زمین سے قبضے مکمل ختم کرانے تک آپریشن جاری رہے گا۔ عدالت عظمیٰ اور سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے قبضے ختم کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔