۔ڈھاکا (نمائندہ خصوصی)چیمپینز ٹرافی میں پہلا میچ پاکستان اور کوریا کے مابین کھیلا گیا جو ایک شاندار مقابلے کے بعد 3-3 گول سے ڈراہوگیا۔ کھیل کے 33ویں منٹ میں پاکستان کے رانا وحید نے پینلٹی کارنر پر موقع ملنے پر گول اسکور کرکے پاکستان کی برتری کو مستحکم بنایا۔ کھیل کے 42ویں منٹ میں کوریا کے کھلاڑی جی وو نے فیلڈ گول اسکور کرکے پاکستان کی برتری کا خاتمہ کیا اور میچ اسکور 2-2 ہوگیا۔ کھیل کے 56ویں منٹ میں کوریا کو پینلٹی اسٹروک ملا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کورین کھلاڑی جینگ نے گول اسکور کرکے کوریا کی برتری قائم کردی۔ کھیل کے 57ویں منٹ میں پاکستان کے رانا وحید نے پینلٹی کارنر پر گول اسکور کرکے کوریا کی برتری کا خاتمہ کردیا اور میچ اسکور 3-3 کردیا جوکہ کھیل کے اختتام تک باقی رہا۔ پاکستان کے کھلاڑی افراز مین آف دی میچ قرار پائے۔ایونٹ کے 8ویں میچ میں جاپان نے یکطرفہ مقابلہ میں میزبان ٹیم بنگلا دیش کو 0-5 گول سے شکست دیکر پول میں اپنی پوزیشن مستحکم بنا لی۔ رابن راؤنڈ میچز کے سلسلہ میں آج 19 دسمبر کوبھارت اور جاپان کے مابین میچ 2:30 بجے دوپہر بمطابق پاکستانی وقت کھیلا جائیگا جبکہ پاکستان اور میزبان ٹیم بنگلا دیش آج شام 5بجے مدمقابل ہونگیں۔