اسلام آباد(جسارت نیوز)ایشیائی اسکواش چمپئن شپ ملائیشیئن کھلاڑی این جی این یو اورہانگ کانگ کے کھلاڑی یپ تسز فنگ نے مردوں جبکہ ملائیشیئن کھلاڑی رچل مائے آرنلڈ اور ہانگ کانگ کی کھلاڑی تونگ تسزونگ نے خواتین کے فائنل میں جگہ بنالی۔گزشتہ روز پاکستان اسکواش فیڈریشن زیر اہتمام مصحف اسکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں جاری ایونٹ میں مردوں کے پہلے سیمی فائنل میں ملائیشیئن کھلاڑی این جی این یو نے ہانگ کانگ کے کھلاڑی لاو تسز کوان کو 11-4، 11-4 اور 11-9 سے کامیابی حاصل کرکے مقابلہ 3-0 سے جیت لیا۔ یہ میچ 30منٹ تک جاری رہا۔ دوسرے سیمی فائنل میں ہانگ کانگ کے کھلاڑی یپ تسز فنگ نے پاکستانی کھلاڑی ناصر اقبال کو 11-6، 11-4 او3-1 (ریٹائرڈ)سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ یہ مقابلہ 29 منٹ تک جاری رہا۔خواتین کے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ہانگ کانگ کی کھلاڑی تونگ تسزونگ نے ہم وطنی ہانگ کانگ کی کھلاڑی لیو تسزلنگ کو 12-10، 4-11، 11-4 اور 11-6 سے کامیابی حاصل کر کے مقابلہ 3-1 سے جیت لیا۔ یہ میچ 33منٹ تک جاری رہا۔ دوسرے سیمی فائنل میچ میں ملائیشیئن کھلاڑی رچل مائے آرنلڈ نیہانگ کانگ کی کھلاڑی ہوتز لوک کو 11-4، 11-9، 5-11 اور 11-7 سے کامیابی حاصل کرکے مقابلہ 3-1 سے جیت لیا۔