سندھ ہائی کورٹ نے دوکان کے اوپر مزید تعمیرات پر انجینئرنگ کونسل سے رپورٹ طلب کرلی

325
سندھ ہائیکورٹ نے کوٹہ سسٹم کے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا

سندھ ہائی کورٹ نے جوڑیا بازار میں دوکان کے اوپر مزید تعمیرات سے متعلق درخوات پر انجینئرنگ کونسل سے رپورٹ طلب کرلی۔ہفتہ کوسندھ ہائیکورٹ میں جوڑیا بازار میں دوکان کے اوپر مزید تعمیرات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ جوڑیا بازار میں دکان کے اوپر غیر قانونی تعمیرات کی گئی ہیں۔2018 میں کی گئی تعمیرات سے دکان اور کاروبار متاثر ہورہا ہے۔ تعمیرات گرانے کی ایس بی سی اے کی تین کوششیں ناکام ہوچکیں۔ مالک کے وکیل نے موقف اپنایا کہ تعمیرات قیام پاکستان سے قبل کی ہیں، دکاندار کا موقف غلط ہے۔ انجینئرنگ کونسل کی رپورٹ میں بھی تعمیرات کی مدت کا تعین نہیں کیا گیا۔درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ کونسل نے 6 لاکھ روپے سے زائد کا بل تھمادیا، لیکن ہمارا موقف نہیں سنا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے انجینئرنگ کونسل کے ماہر کی فیس ادا نہیں کی، اس لیے مسودے پر کسی کے دستخط نہیں۔ اس مسودے کو رپورٹ نہیں کہا جاسکتا۔ تعمیرات قیام پاکستان سے قبل کی ہے یا نہیں، عدالت نے ماہر مقرر کردیا۔ عدالت نے انجینئرنگ کونسل سے بارہ جنوری کو دوبارہ رپورٹ طلب کرلی۔