اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کے رش کے معاملے پر انتظامیہ حرکت میں آگئی ، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اقدامات کرتے ہوئے بیرون ملک جانیوالے مسافروں کو 5گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کردی،دبئی،شارجہ،ابوظہبی جانیوالے مسافروں کو اپنی پرواز سے 5گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے،سول ایوی ایشن حکام کا کہناتھا کہ امارات جانیوالے مسافر کی ٹیسٹ رپورٹ ایک ساتھ جاری نہ کی جائے ، 30مسافروں کے ٹیسٹ رپورٹ جاری کرکے بورڈنگ ایریا میں جانے کے احکامات دیئے ہیں، ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ایئر لائن کاونٹر بند کرنے سے پہلے باقاعدہ طور پر اناونسمنٹ کرے گی جبکہ مسافروں کی سہولت اور رش سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی چیک کیلئے اے ایس ایف کی نفری میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے، اے ایس ایف بیرون ملک جانیوالے مسافروں کی سیکیورٹی چیک کوئک رسپانس کے تحت کرے گی۔