اختر کالونی، محمود آباد میں بھی غیر قانونی تعمیرات کا کیس آگیا، سندھ ہائی کورٹ نے پورشن بنانے کے خلاف درخواست پر درخواستگزار کو کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کو فریق بنانے کی ہدایت کردی۔
ہفتہ کوسندھ ہائیکورٹ میں اختر کالونی میں پورشن بنانے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ اختر کالونی میں پورشن بنائے جا رہے ہیں۔ گھر نمبر 5/18 اسٹاف لائن میں غیر قانونی تعمیرات روکی جائیں۔
عدالت نے آبزرویشن دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ مذکورہ علاقہ ایس بی سی اے کی حدود میں نہیں آتا۔ڈی ایچ اے فیز ون میں ایس بی سی اے کیسے کارروائی کر سکتی ہے۔ عدالت نے درخواست میں کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کو فریق بنانے کی ہدایت کردی۔