کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کی شارع اقبال پر دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
ہفتہ کوپولیس کے مطابق شارع اقبال پر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ دھماکے سے شارع اقبال پرکھڑی گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا ہے۔
پولیس کی جانب سے دھماکے کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں جبکہ علاقے کو سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے۔