لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ قائد اعظم (ق) کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے سابق وزیراعظم اور ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے انتقال کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا۔اپنے بیان میں چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھاکہ چودھری
شجاعت کے انتقال کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر چلائی گئی۔ان کا کہنا تھاکہ چودھری شجاعت 15 روز پہلے اسپتال سے گھر آچکے ہیں اور وہ خیریت سے گھر پر ہیں۔خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کے انتقال کی جھوٹی خبر سامنے آئی تھی جس کی اب تردید کردی گئی ہے۔