پی سی بی او پی ایس ایل فرنچائزز مزید 2کھلاڑیوں کے چنائو کے لیے متفق

185

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ 7ویں ایڈیشن کے لیے فرنچائزز کو 2مزید کھلاڑیوں کے چنائو کی اجازت دیدی۔ سپلیمینٹری کیٹگری کے لیے یہ پیش کش کی گئی ہے۔ ایمرجنگ کرکٹرز کے لیے بھی چنائو کے دروازے کھلے ہیں۔ لیکن اس کے لیے وجوہات بتانا ضروری ہوگا۔ اس کا عمل جنوری کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔