بیجنگ(اے پی پی):چین میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں گزشتہ سال کی نسبت 15.9 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے نے چین کی وزارت تجارت کے حوالہ سے بتایا کہ رواں سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران ملک میں ہونیوالی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 10 کھرب 40 ارب یوآن یا 1 کھرب 57 ارب 20 کروڑ امریکی ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔