بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی کا مینیجر 31کروڑ 30لاکھ ڈالر کی رقم لے کر غائب ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق چائنافارچون لینڈ ڈیویلپمنٹ کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے بیجنگ پولیس کو اطلاع دے دی ہے۔ کمپنی نے رواں ماہ اربوں ڈالر کے بانڈز کی ادائیگی نہ کرنے پر اپنے قرضوں کی تجدید کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔