اومیکرون کیلیے ویکسینیشن زیادہ ضروری ہوگئی، اسد عمر

455

اسلام آباد: این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ اومیکرون ویرینٹ آنے سے ویکسینیشن زیادہ ضروری ہوگئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ اب تک 8 کروڑ 75 لاکھ پاکستانی کم از کم ایک خوراک لے چکے، 6 کروڑ افراد کو مکمل طور پر ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے کیسز دنیا کے مختلف ممالک میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ وائرس سب سے پہلے جنوبی افریقہ میں دریافت ہوا۔ کراچی میں اومیکرون کے دو کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔