ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس اور چین نے مغربی مداخلت مسترد کرتے ہوئے ایک دوسرے کے سیکورٹی مفادات کا دفاع کرنے پر اتفاق کر لیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق روسی صدر پیوٹن کے ساتھ آن لائن اجلاس میں صدر شی جن پنگ نے کہا کہ مختلف عالمی طاقتیں جمہوریت اور انسانی حقوق کی آڑ میں چین اور روس کے داخلی معاملات میں مداخلت کر رہی ہیں۔ اس طرح عالمی قوانین اور تعلقات کے تسلیم شدہ اصول بھی بری طرح پامال کیے جارہے ہیں۔