ٹھٹھہ: شہداء آرمی پبلک اسکول کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ریلی

79

ٹھٹھہ( نمائندہ جسارت) شہدا آرمی پبلک اسکول کو خراج عقیدت پیش کرنے لیے ڈی سی آفس تا پبلک پارک مکلی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد حنیف میمن اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خدا بخش بہرانی نے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 16 دسمبر تاریخ کا سیاہ دن ہے۔ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، آرمی پبلک اسکول کے طلبہ کی شہادت نے اس قول کی صداقت کو ثابت کر دکھایا ہے اور سانحے نے قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد و منظم کیا، پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب اور آپریشن رد الفساد میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں اور دہشت گردوں کی کمر توڑ دی۔