سانحہ پشاور،شہداء ہمیشہ یاد رہیں گے، تسلیم راجپوت

169

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ہمارا اعلان پر امن پاکستان کے مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت کی ہدایت پر دا نیو ایرا اسکول لطیف آباد 5 نمبر میں اے پی ایس کے شہیدوں کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا،جس سے ڈسٹرکٹ چیئر پرسن راویا ناز خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کو ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔ہم ان پھولوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہمیں اپنے سیکورٹی اداروں پر فخر ہے بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ ہے۔پروگرام میں بڑی تعداد میں بچوں نے شرکت کی اور رینجرز نے بہت زیادہ بچوں کو سپورٹ بھی کیا۔ شہدا کی یاد میں شمع روشن کی گئیں اور ملک کے لیے دعائیں کی گئیںاورتلاوت قران پاک کے بعد دعائے خیر کی گئی۔