دادو(نمائندہ جسارت)مخدوم بلاول کے علاقے گاؤں ساؤ پنھور میں خسرہ وبا پھیلنے سے 2 بچے ہلاک جبکہ درجنوں بچے وبا کا شکار ہوگئے،جبکہ محکمہ صحت دادو منظر سے غائب ہے، گاؤں ساؤں پنھور میں ایک روز قبل خسرہ وبا میں مبتلا 11 سالہ نوید اور 6 سالہ شبانہ پنھور ہلاک ہوگئے۔ تاہم علاقائی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ متاثرہ گاؤں اور ارد گرد کے دیہاتوں میں بھی وبا پھیل چکی ہے تاہم موصول ہونے والی تعداد میں 15 سے زائد بچے وبا کا شکار ہوچکے ہیں اور دیہاتوں میں مزید درجن سے زائد بچے وبا کا شکار ہیں ورثاء بچوں کا روایتی طریقوں سے علاج کرنے میں مصروف ہیں ،اب تک محکمہ صحت کی ٹیمیں نہیں پہنچ سکی ہیں جس کے باعث علاقے کے سیکڑوں بچوں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔