اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملک بھر کے چِڑیا گھروں کی قانونی حیثیت پر بھی سوالات اٹھادیے، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ چڑیا گھر ہیں ہی غیر قانونی تو ان میں رکھنے کیلیے جانور کیسے منگوائے جا سکتے ہیں؟ جانور پنجروں میں بند رکھنے کیلیے نہیں ہیں، انسانوں کی تفریح کیلیے جانوروں کو درآمد کرکے قید میں نہیں ڈالا جاسکتا۔