عدالت عالیہ نے سیکرٹری بلدیات 22دسمبرکو طلب کرلیا

172

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پروجیکٹ کے متاثرین کو متبادل جگہ دینے سے متعلق سماعت ہوئی ۔عدالت کا کہناتھا کہ ہمارے سامنے روزانہ ہی لیاری ایکسپریس وے متاثرین کی درخواستیں آرہی ہیں۔بعدازاںعدالت نے سیکرٹری بلدیات کو 22 دسمبر کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔