سراج الحق کا مولانا ہدایت الرحمن کو فون‘ کامیاب دھرنے پر مبارکباد

293

لاہور( نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ’’گوادر کو حق دو تحریک‘‘ کے رہنما مولاناہدایت الرحمن بلوچ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انھیں گوادر کے عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے ، طویل دھرنا دینے
اور گوادر کو حق دو تحریک کے مطالبات کی منظوری پر مبارکباد دی۔ امیر جماعت نے اس امید کا اظہار کیا کہ حکمران مولانا ہدایت الرحمن بلوچ سے کیے گئے معاہدے کی پاسداری کریں گے اور گوادر کے عوام کو ان کے حقوق دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے دکھوں اور تکالیف کا ازالہ صرف اسی صورت ممکن ہے کہ ان کی محرومیوں کو دور کیا جائے۔