ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کا انجام نہیں جانتے، امریکا

302

واشنگٹن:امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ویانا میں ہونے والے جوہری مذاکرات کا انجام معلوم نہیں،  ایران اپنے میزائل پروگرام کو ترقی دے رہا ہے جو خلیج میں میری ٹائم نیویگیشن کو خطرہ لاحق ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے  مطابق پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران عراق اور شام میں دہشت گرد گروہوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایران نے حالیہ برسوں میں اپنے ڈرون کو بہت زیادہ استعمال کیا ہے۔ تہران کا میزائل اور ڈرون سسٹم زیادہ خطرناک ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے نشاندہی کی کہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات مشکل مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ ہم اس کے انجام کو نہیں جانتے۔ خطے کے اتحادی ایران کے رویے اور اقدامات پر فکر مند ہیں۔