میگا منی لانڈرنگ ریفرنس آصف علی زرداری: سماعت7 جنوری تک ملتوی

311

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر کے خلاف میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت سات جنوری تک ملتوی کر دی ۔

 احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ریفرنس کی سماعت کی ۔آصف زرداری ،فریال تالپور اور دیگر کی ایک روزہ عدالتی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کی گئی ،آصف زرداری کی بریت کی درخواستوں پر دلائل نہ ہو سکے، فاروق نائیک کے دیگر عدالتوں میں کیسز میں کے باعث سماعت 7جنوری تک ملتوی کر دی گئی ۔