عوام نے مسائل سے چھٹکارا پانا ہے تو حکومت کے سامنے کھڑے ہو جائے‘ حمزہ شہباز

261
حکومت نے 4 برس میں ایک وعدہ بھی وفا نہیں کیا، حمزہ شہباز 

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کوملک میں مہنگائی کاحساب دیناہوگا۔ قوم کیساتھ جھوٹے وعدوں کاحساب دیناہوگا،اگر اس قوم نے عوامی مسائل سے چھٹکارا پانا ہے تو حکومت کے سامنے کھڑے ہو جائیں۔انہوں نے کہامعاشی ماہرین کہہ رہے ہیں پاکستان دیوالیہ ہوچکا۔عمران نیازی کوبنی گالہ میں بیٹھ کرغریب کے دکھ نظرنہیں آتے؟آج یوریاکھادکی قیمت آسمان سیباتیں کررہی ہے۔آج مریضوں کے پاس دوا خریدنے کے پیسے نہیں ہیں۔کہتے ہیں گیس صبح،دوپہر،شام آئیگی،کیا قوم بھکاری ہے؟۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جب سے آئے ہیں ،انہوں نے ڈرامہ رچایا ہوا ہے۔حکومت کاچوتھاسال ہے،کہاں ہیں 50 لاکھ گھر؟پیشی اس کی ہونی چاہیے جس نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا مگر نہیں دی۔ پیشی اس کی ہونی چاہیے جس نے عوام کو چینی کے لیے لائنوں میں لگادیا۔انہوں نے کہا ہے کہ 3سال سے عوام کودھوکہ دیا جارہاہے ،معیشت کوتباہ کردیاگیا۔ یہ کھلاڑی نہیں کھلواڑ کرنے والا شخص ہے۔اس حکومت نے ایک کلو میٹر موٹروے نہیں بنائی۔ موٹروے پر جگہ جگہ گڑھے پڑ چکے ہیں،عمران نیازی یوم حساب کا وقت آچکا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ آج کا دن یہ یاد دلاتا کہ اس قوم کو دہشت گردی کے ناسور کیخلاف متحد ہونا پڑے گا،مسانحہ اے پی ایس کے بچے اس قوم کو جھومر ہیں۔ سکیورٹی کا معاملے پر وزیر اعظم غائب کیوں ہو جاتے ہیں۔سانحہ اے پی ایس کا سبق ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر کام کرنا ہے۔انہوں نے مزہد کہا ہے کہ افغانستان کے کرائسسز کے اثرات پاکستان پر مرتب ہو رہے ہیں۔ چار سالوں میں یہ حکومت ایک دن بھی سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر بیٹھی ہے؟ ان کی انا بنی گالہ سے بھی اونچی ہے۔اگر اس قوم نے عوامی مسائل سے چھٹکارا پانا ہے تو حکومت کے سامنے کھڑے ہو جائیں۔