چمن کوئٹہ قومی شاہراہ پر رواں ماہ کام کاآغاز کیاجائیگا‘ وزیراعلیٰ بلوچستان

71

کوئٹہ (آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اعلان کیا ہے کہ چمن کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر رواں ماہ کام کا آغاز کیا جائے گا، قومی شاہراہ کو 2 رویہ بنانے جیسے منصوبے کی تکمیل سے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔ میر بزنجو نے کہا کہ کراچی خضدار کوئٹہ چمن796 کلو میٹر طویل اہم ترین شاہراہ کے ایک سیکشن پر اس ماہ کام کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ2 رویہ شاہراہ کے دوسرے سیکشن کا ٹینڈر ہو چکا ہے، شاہراہ کے2 سیکشن فیزیبلٹی کی اسٹیج پر ہیں، شاہراہ کی تعمیر سے ٹریفک حادثات میں کمی آئے گی۔