کسی یورپی ملک میں ای وی ایم استعمال نہیں ہو رہی،شازیہ مری

85

اسلام آباد (آن لائن)پیپلز پارٹی کی رہنما ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی اور بیروزگاری سے پریشان ہے اور سلیکٹڈ وزیرِاعظم کو دوبارہ سلیکٹ ہونے کی فکر ہے، وزریرِاعظم کو مشین کے ذریعے سلیکٹ ہونے کا شوق ہے مگر مسائل حل کرنے کی فکر نہیں پاکستان کے الیکشن کمیشن نے الیکٹرونک ووٹنگ پر تکنیکی اور آئینی اعتراضات اٹھائے ہیں ،دنیا میں ترقی
یافتہ ممالک نے ای وی ایم کو ناکام قرار دیا ہے، شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ یورپی یونین کے کسی ملک میں ای وی ایم استعمال نہیں ہو رہی،جرمنی جیسے ملک کی سپریم کورٹ نے 2009 میں الیکٹرونک ووٹنگ کو غیر آئینی قرار دے کر مسترد کیا تھا ۔پی ٹی آئی حکومت نے عوام کی چیخیں نکالیں اور دوبارہ مسلط ہونا چاہتے ہیں۔