ایڈیلیڈ (جسارت نیوز)آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین ایشز سیریز کا دوسرا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ آج سے ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔میزبان ٹیم آسٹریلیا نے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے۔انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے، ان فٹ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کی جگہ جھے رچرڈسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔میزبان ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا ہے ۔