سکھر( نمائند ہ جسارت)جماعت اسلامی ضلع سکھر کی ایک روزہ تربیت گاہ کے موقع پر اجتماعی مطالعہ کی نشست ہوئی ۔ تربیت گاہ کے شرکا نے دستور جماعت اسلامی کا اجتماعی مطالعہ کیا ، جبکہ ذمے داران جماعت نے اس موقع پر دستور کی دفعات کی تشریح بیان کی۔ جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری مولانا حزب اللہ جکھرو، امیر ضلع سکھر ایڈووکیٹ سلطان احمد لاشاری ، قیم ضلع حافظ عبدالحلیم تنیو، امان اللہ تنیو، زبیر حفیظ شیخ، مولانا بشیر احمد لاشاری، سرفراز احمد صدیقی،ڈاکٹر عبدالمجید میمن سمیت دیگر رہنما موجو د تھے۔