سکھر( نمائند ہ جسارت)اسلامی جمعیت طلبہ سکھرنے سٹی پوائنٹ کے قریب بس حادثہ میں بیگم نصرت بھٹو وومن یونیورسٹی سکھر کی طالبہ کے جاں بحق ہونے اور دیگر کے زخمی ہونے کے واقعہ پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں ناظم جمعیت و دیگر نے کہاہے کہ شہر کے بدترین ٹریفک نظام کے سبب طالب علم بھی محفوظ نہیں،انتظامیہ باالخصوص تعلیمی اوقات میں ٹریفک کے نظام کو مربوط اور محفوظ بنانے کیلیے سنجیدہ اقدامات کرے تاکہ مزید ان حادثات سے بچا جاسکے،اسلامی جمعیت طلبہ سکھر وااقعے کے ذمے داران کیخلاف کارروائی اور ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ کرتی ہے، دیگر زخمیوں کی صحت یابی کیلیے دعا گو ہیں۔