آرمی چیف اور نوازشریف کا پرویز الٰہی کو فون، چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی

179

لاہور (صباح نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی چودھری پرویز الٰہی کو فون کرکے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے اپنی اور چودھری شجاعت حسین کی جانب سے نوازشریف کو مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی مبارکباد دی۔