منی بجٹ کے ذریعے عوام کا مزید تیل نکالا جائے گا،شازیہ مری

324

 

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ایم این اے شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران نیازی اپنے گھر کا خرچہ چلانے والوں کو نوازتے گئے اور عوام کا تیل نکالتے رہے ہیں ،یہ کہاں کی ایمانداری ہے کہ آپکے گھر کا خرچ اور دیگر اخراجات کسی اور کی کمائی سے ہوں۔ عمران نیازی نے ایمانداری کا ڈھونگ رچا کر لوگوں بیوقوف بنایا، شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ جس نے کبھی اپنا خرچ نہ اٹھایا ہو اور اپنے بچوں کی فیس نہ بھری ہو
اسے عوام کی کیا فکر ہوگی۔ عمران نیازی نے تو سرکاری دورے کے دوران ملنے والی گھڑی بھی بیچ دی تھی ،آج ملک مالی بحران کا شکار ہے اور قومی خزانے پر آئی ایم ایف کا راج ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا سونامی ہے اور نااہل حکومت ایک نیا منی بجٹ لانے کی تیاری کر رہی ہے۔منی بجٹ کے ذریعے عوام کا مزید تیل نکالا جائے گا،عوام کو رولانے والا عمران نیازی یہ بھول گیا ہے کہ عوام کو حساب دینا ہوگا۔