پیپلزپارٹی کا وفد گوادر کوحق دو تحریک سے اظہار یکجہتی کیلیے پہنچ گیا

565

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت) پیپلزپارٹی نے گوادر کے عوام کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ پیپلز پارٹی کا وفد گوادر میں جاری حق دو تحریک
سے اظہار یکجہتی کے لیے گوادر دھر نا پہنچ گیا، بلاول زرداری کا پیغام دیا۔پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر حسین بخاری نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں ہر شہری کے حقوق ہیں جو آئین نے انہیں دیے ہیں گوادر کے عوام کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا اسلام آباد کے لوگوں کاگوادر دھرنے کے شرکا جینے کا حق مانگ رہے ہیں ، جس میں روزگار اور معاشی ترقی شامل ہے۔ قائدین کا کہنا ہے کہ حکومتی نوٹیفکیشن محض کاغذوں کی حدتک محدود ہے جب تک عملی طورپرمطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے دھرنا جاری ر ہے گا۔ وزیراعظم عمران خان کے گوادر میں جاری دھرنے کے نوٹس کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو7 دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔