کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برا ئے صنعت و تجا رت کے چیئر مین سینیٹر ذیشان خانزادہ نے کہا ہے کہ چمن بارڈر ایک تجا رتی حب کی حیثیت رکھتا ہے یہاں اسپیشل اکنا مک زون بننے سے متعلق اعلان کو عملی جا مع پہنا نے کے لیے اسلام آباد جا کر کا م کریں گے۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے سرحدی شہر چمن میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔