اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ حکومت کی ریکوزیشن پر وفاقی کابینہ نے فوج تعینات کرنے کی منظوری دی ہے، وفاقی کابینہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعیناتی کی منظوری دی۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی کے لئے لائٹ کمانڈو بٹالین کی 2 کمپنیز، ایک ایس سی جی کی پلاٹون اور ایک انفنٹری کمپنی تعینات ہوگی، جبکہ میچوں کے دوران 3 آرمی ہیلی کاپٹرز فضائی نگرانی کریں گے۔