اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت نے وفاقی دارالحکومت سے پانچ سال سے لاپتہ عمران خان کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے لاپتہ شہری کی فیملی کو اخراجات کی مد میں 16 لاکھ روپے ادا کر دئیے۔13 اگست کے آرڈر کے مطابق 16 لاکھ روپے کی ادائیگی کردی گئی اس موقع پر عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ کو ادائیگی ہو گئی ہے؟ جس پر وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ کچھ ادائیگی ہوئی ہے لیکن جو بیان حلفی میں ذکر تھا مکمل نہیں ہوئی اس موقع پر چیف جسٹس نے سیکرٹری انسانی حقوق سے مکالمہ کیا کہ اس سے بڑی کوئی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔ عدالت نے سیکرٹری انسانی حقوق کو لاپتہ شہری کی بازیابی کا معاملہ دیکھنے کی ہدایت کی جس پر سیکرٹری انسانی حقوق نے کہا کہ وزارت داخلہ نے اس کیس کو پراسس کیا تھا اب میں دیکھ لیتا ہوں عدالت نے کیس کو دیگر لاپتہ افراد کے کیسز کے ساتھ منسلک کرکے مقرر کرنے کی ہدایت کرتے سماعت ملتوی کر دی۔