وفاقی حکومت کا گوادر مظاہرین سے مذاکرات کا اعلان

461
 اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد نے سیاست میں تلخیاں پیدا کر دیں، فواد چوہدری

اسلا م آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے گوادر مظاہرین سے مذاکرات کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ گوادر کے مسئلے پر دو وفاقی وزراءاسد عمر اور زبیدہ جلال گوادر جائیں گے اور مظاہرین سے مذاکرات کرتے ہوئے وہاں کے حالات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے  فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد سے کئی گنا زیادہ گوادر میں پینے کے پانی پر خرچہ کیا گیا ہے، 700 ارب روپے کے سدرن بلوچستان منصوبے کا اعلان کر چکے ہیں جس میں 560 ارب روپے خالصتا وفاق دے گا، اس کے باوجود اگر مسئلہ حل نہیں ہو رہا تو تحقیقات کی ضرورت ہے، دونوں وزرا وہاں جاکر اس کا جائزہ لیں گے اور وزیر اعظم کو جامع رپورٹ پیش کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ الیکٹرانک مشین کا معاملہ 2012 میں سب سے پہلے آصف علی زرداری نے اٹھایا تھا، اس کے بعد 2016 میں اس پر بات چیت ہوئی اور نواز شریف کی حکومت نے 2017 میں الیکشن کمیشن کو اس پر ایک جامع رپورٹ بنانے کی ہدایت دی۔

 

خیال رہے کہ گوادر میں بلوچستان کے حقوق کی تحریک کے لیے جماعت اسلامی پاکستان کی قیادت میں ماہی گیروں سمیت عوام نے کئی روز سے دھرنا دیا ہوا ہے، جس پر ریاستی اداروں نے شیلنگ اور لاٹھی چارج بھی کی تھی۔