او آئی سی اجلا س، راولپنڈی میں 18دسمبر کوعام تعطیل کا اعلان

477

 آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) اجلا س کے موقع پر راولپنڈی شہر میں 18دسمبر کوعام تعطیل کردی گئی تمام سرکاری و پرائیوٹ تعلیمی ادارے بند ہوں گے ،نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق او آئی سی اجلاس کی وجہ سے راولپنڈی میں 18 دسمبر کو او آئی سی کی وزاراء خارجہ کانفرنس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیاگیاہے. نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی شہر و کینٹ کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے 18 دسمبر کو کینٹ اور سٹی میں چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔