لاہور(صباح نیوز)مسلم لیگ (ن)کے صدر اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پہلے اتنی قیامت خیز مہنگائی نہیں ہوئی جو اب ہے،پی ٹی آئی نے ہر گھر کو تباہ حال کردیا ہے ،اس حکومت نے لوگوں کا جینا حرام کردیا ہے،لوگ آسمان کی طرف ہاتھ اٹھااٹھا کر انہیں بددعا دے رہے ہیں،لوگ ایک وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں،ادویا ت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، بچوںکے دودھ کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی
ہیں،پوری قوم ایسی صورتحال میں ہے جس سے خوف آتا ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔