اسلام آباد (آن لائن)ترجمان وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید احمد مکمل صحت مند ہیں اور ہارٹ اٹیک کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ ترجمان وزیر داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں شیخ رشید کو ہارٹ اٹیک سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید سے منسوب ہارٹ اٹیک کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں ہے، ان کی طبیعت بالکل ٹھیک اور مکمل صحت مند ہیں لہٰذا ایسی ہیجان پیدا کرنے والی خبریں بلا تصدیق جاری کرنا غیر ذمے دارانہ عمل ہے۔