عدالت عظمیٰ کراچی رجسٹری میں النجیبی ٹاور کی رپورٹ پیش

230

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عدالت عظمیٰ کراچی رجسٹری میں پریڈی کوارٹرز پلاٹ نمبر33 پر النجیبی ٹاور کی غیر قانونی تعمیرات سے متعلق کیس میں کمشنر کراچی کی جانب سے رپورٹ پیش کردی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مختار کار کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ پلاٹ کی لیز8 جنوری1863ء کو99 سالہ لیز دی گئی تھی، مذکورہ پلاٹ کی99 سالہ لیز1962ء کو ختم ہوگئی تھی، پلاٹ کو متروکہ پراپرٹی قرار دے دیا گیا تھا ، ایف بی آر نے1962ء کو نئی کنڈیشن پر مختلف لوگوں کو لیز کیا ہے۔ مذکورہ پلاٹ سے متعلق نیب انکوائری بھی جاری ہے،2 فروری2021ء کو ڈپٹی کمشنر جنوبی سے تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی تھی۔6 اپریل کو غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے سے متعلق ایس بی سی کو خط لکھ دیا گیا تھا۔