کوئٹہ وڈیو اسکینڈل‘ایک اور خاتون تھانے پہنچ گئی‘ میڈیکل نمونے حوالے کردیے

398

کوئٹہ(آن لائن) وڈیو اسکینڈل میںایک اور خاتون نے تھانے پہنچ کر میڈیکل کے نمونے حوالے کردیے۔ وڈیو اسیکنڈل میں گرفتار ہدایت اللہ اور اس کے بھائی خلیل کے خلاف دوسری خاتون ’’نایاب بتول ‘‘تھانے پہنچ گئی جہاں اس نے الزام لگایا کہ ہدایت اللہ اور اس کے بھائی خلیل نے میرے ساتھ زیادتی بھی کی اور میری فحش وڈیو بھی بنائی خاتون نایاب بتول نے بولان میڈیکل اسپتال میں پولیس سرجن کورپورٹ دی ہے۔ ابتدائی رپورٹ میں نایاب بتول کے ساتھ مبینہ زیادتی کے شواہد ملے ہیں، مزید معلومات کے لیے لاہور ڈی این اے رپورٹ بھیجوا دی گئی ہے، رپورٹ آنے پر مزید شواہد ملیں گے۔