پاک ایران سرحد پر فورسز کی چوکی پر حملہ، جوان شہید

604

راولپنڈی: پاکستان اور ایران کے مابین سرحد پر دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران سکیورٹی فورسز کا جوان شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے بلوچستان کے عبدوئی سیکٹر میں چوکی پر حملہ کیا، فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک ظہیر احمد شہید ہوئے، شہید لانس نائیک ظہیر احمد کا تعلق نوشکی سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی کی، سکیورٹی فورسز دشمن عناصر کو شکست دینے کے لیے پُرعزم ہیں، دہشت گردوں کا مقصد بلوچستان کے امن واستحکام کو متاثر کرنا ہے۔